وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیشن جج عبدالحکیم اور ان کے گن مین کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے واقعہ میں مرحومین کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل …
وزیراعظم شہباز شریف کی سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیشن جج عبدالحکیم اور ان کے گن مین کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے واقعہ میں مرحومین کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم نے زخمی ہونے والے جوڈیشل مجسٹریٹ جج طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گرد کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔








