رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ریاست، عدلیہ اور قانون کی بالادستی پر حملہ قرار دیا ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ معزز جج کو نشانہ بنانا انصاف کے نظام کو خوفزدہ کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے، جسے …
بلوچستان میں امن دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 23 جولائی (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ریاست، عدلیہ اور قانون کی بالادستی پر حملہ قرار دیا ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ معزز جج کو نشانہ بنانا انصاف کے نظام کو خوفزدہ کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے، جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گرد عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کا قیام ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مثر اور فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور امن دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔








