"سدرہ فاؤنڈیشن پاکستان اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ایبٹ آباد کے اشتراک سے منعقدہ مائنڈ انجینئرنگ ورکشاپ میں نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں، قیادت اور ذاتی نشوونما کے فروغ پر توجہ دی گئی۔”
سدرہ فاؤنڈیشن اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ایبٹ آبادکے اشتراک سے مائنڈانجینئرنگ ورکشاپ کاانعقاد

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 27 جولائی (اے پی پی):سدرہ فاؤنڈیشن پاکستان اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ایبٹ آبادکے اشتراک سے مائنڈانجینئرنگ ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کی سرگرمیوں، انتظامات اور نوجوانوں کی شرکت کا جائزہ لیا گیا۔
شرکاء کو ذہنی نشوونما، مثبت سوچ، خود اعتمادی، قائدانہ صلاحیتوں اور ذاتی ترقی کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی تاکہ نوجوانوں کو عملی زندگی میں بہتر فیصلے کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانے میں مدد مل سکے۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرافراسیاب زبیرہندل نے اس نوعیت کی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافے اور معاشرے میں مثبت سوچ کے فروغ کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کے انعقاد کی حوصلہ افزائی کی۔








