محکمہ ایکسائز کے پی کے کی ڈی ائی خان میں کارروائی، 10 کلوگرام آئس اور 2.2 کلوگرام ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

"محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا نے ڈی آئی خان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 10 کلوگرام آئس اور 2.2 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔”

پشاور۔ 27 جولائی (اے پی پی):محکمہ ایکسائز کے پی کے نے ڈی آئی خان میں ملزم کو گرفتار کر کے 10 کلوگرام آئس اور 2.2 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی ۔

پیر کو محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا کے ایکسائز بیورو آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ڈی آئی خان سکواڈ B-II نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 10 کلوگرام آئس اور 2.2 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے خلاف تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔محکمہ ایکسائز سے موصولہ تفصیلات کے مطابق ایکسائز بیورو آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ڈی آئی خان سکواڈ B-II نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ درابن روڈ پر گاڑی نمبر AACZ-761 Sindh کو روک کر تلاشی لی۔ دورانِ تلاشی گاڑی سے 10 کلوگرام آئس اور 2.2 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ کارروائی کے دوران ملزم ظاہر خان ولد عثمان سکنہ محلہ کلی نیونچاری، سمگلی روڈ، کوئٹہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے خلاف تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان میں مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کے منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان کی انسداد منشیات، بالخصوص آئس کے خلاف واضح ہدایات کے تحت صوبہ بھر میں انسدادِ منشیات کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ محکمہ ایکسائز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ بنایا جا سکے۔