"ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے سریاب روڈ پر کم وزن روٹی فروخت کرنے والے تندوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کر لیا۔”
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر سریاب میں تندوروں کے خلاف کریک ڈائون،11 افراد گرفتار

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 27 جولائی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے سریاب میں تندوروں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے11 افراد کو گرفتار کر لیا۔پیر کے روز ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (سریاب)کی زیرِ نگرانی سریاب روڈ پر کم وزن روٹی فروخت کرنے والے تندوروں کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا۔
کارروائی کے دوران کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد کے پیشِ نظر کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو مقررہ وزن اور معیار کے مطابق روٹی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔








