پاک ایران کبڈی سیریز کیلئے ایران کی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئیں

پاک ایران کبڈی سیریز کیلئےمہمان ایران کی اے اور بی کبڈی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر مہمان ٹیموں کا پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور سمیت دیگر حکام نے استقبال کیا۔ایران کی اے اور بی ٹیمیں پاکستان کی اے اور بی ٹیموں کےخلاف 6 میچز پر مشتمل سیریز میں حصہ لیں گی۔سیریز کے میچز 24، 25 اور 26 اگست کو جناح سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی …

لاہور۔20اگست (اے پی پی):پاک ایران کبڈی سیریز کیلئےمہمان ایران کی اے اور بی کبڈی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر مہمان ٹیموں کا پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور سمیت دیگر حکام نے استقبال کیا۔ایران کی اے اور بی ٹیمیں پاکستان کی اے اور بی ٹیموں کےخلاف 6 میچز پر مشتمل سیریز میں حصہ لیں گی۔سیریز کے میچز 24، 25 اور 26 اگست کو جناح سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور کےمطابق پاک ایران کبڈی سیریز کے انعقاد کا مقصد دونوں ممالک کی ٹیموں کو ایشین گیمز کی تیاری کا بھرپور موقع فراہم کرنا ہے۔سیریز کے دوران کھلاڑیوں کو مسابقتی ماحول میں اپنی صلاحیتوں کو جانچنے اور کھیل کے مختلف پہلووں پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔