سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا مختلف علاقوں میں صفائی انتظامات کا جائزہ

ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے شہریوں کو مثالی صفائی سہولیات کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے

لاہور۔30ستمبر (اے پی پی):ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے شہریوں کو مثالی صفائی سہولیات کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہر یار عارف خان شہر بھر میں صفائی انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے سرپرائز وزٹ کر رہے ہیں۔انہوں نے راوی ٹاون کے مختلف علاقوں اور عارضی کولیکشن پوائنٹ کا اچانک دورہ کیا۔گریٹر اقبال پارک کے اطراف شاہراوں اور ملحقہ علاقوں میں لٹرنگ کے خلاف جاری ایل ڈبلیو ایم سی کے گرینڈ صفائی آپریشن کا بھی جائزہ لیا جبکہ کریم پارک،جمیل پارک،خان ٹاون،بادامی باغ ،جادا عارضی کولیکشن پوائنٹ بند روڈ کا بھی دورہ کیا۔راوی روڈ ،آزادی چوک ،آزادی فلائی اوور اور شاہدرہ میں بھی صفائی انتظامات کو مانیٹر کیا۔اس موقع پر اے سی کینٹ سنبل جاوید، ڈپٹی سی ای او آپریشنز مبین احسن اور ڈی جی ایم آپریشنز انیس جنجوعہ بھی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے شاہدرہ ٹرانسفر اسٹیشن پر ویسٹ ڈمپنگ اور کلئیرنس کے جائزے کے دوران شہر بھر کی تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس کو روزانہ کی بنیاد پر کلئیر کرنے کی ہدایت جاری کی۔مزید برآں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے اہل علاقہ سے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کے بارے میں براہ راست فیڈ بیک بھی لیا۔شہریار عارف خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس کو ماحول دوست بنایا جا رہا ہے جبکہ تمام یونین کونسل میں تعینات لوڈر رکشے بیٹ وائز سو فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن یقینی بنا رہے ہیں۔