آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کھلاڑیوں کیلئے پوائنٹس سسٹم متعارف

دبئی ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کھلاڑیوں کیلئے پوائنٹس پر مبنی سزاوں کو متعارف کروایا ہے جس سے قصوروار کھلاڑیوں کو قدر سخت سزا دی جا سکے گی۔ آئی سی سی نے اپنے ضابطہ اخلاق میں کھلاڑیوں کیلئے ’ڈی میرٹ پوائنٹس‘ ( کسی خامی یا برائی کی مناسبت سے درجہ بندی) کا اضافہ کیا ہے …

دبئی ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کھلاڑیوں کیلئے پوائنٹس پر مبنی سزاوں کو متعارف کروایا ہے جس سے قصوروار کھلاڑیوں کو قدر سخت سزا دی جا سکے گی۔ آئی سی سی نے اپنے ضابطہ اخلاق میں کھلاڑیوں کیلئے ’ڈی میرٹ پوائنٹس‘ ( کسی خامی یا برائی کی مناسبت سے درجہ بندی) کا اضافہ کیا ہے جس کے تحت دوبرس کے دوران جب بھی کوئی کھلاڑی کسی بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرے گا تو اس غلطی کی نوعیت کے حساب سے اس کو ڈی میرٹ پوائٹنس دیے جائیں گے۔ ابھی تک کھیل کے دوران ایسی غلطیوں کیلئے کھلاڑیوں کو جرمانہ کیا جاتا ہے جو چھوٹی غلطیوں جیسے ایمپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے یا گالی گلوچ کرنے پر یہ سزا اب بھی برقرار رہےگی لیکن اب پوائٹنس کی بنیاد پر جو کھلاڑی اس طرح کی غلطیاں بار بار دہرائے گا تو اسے بطور سزا معطل بھی کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply