اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) پہلی پاکستان خواتین ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 26 ستمبر سے لائسر سٹی باﺅلنگ کلب اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ ملک بھر سے 150 کھلاڑی سنگلز اور ڈبلز ایونٹس میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ جمعہ کو پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن (پی ٹی بی ایف) کے سیکرٹری اعجازالرحمان نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 30 …
پہلی پاکستان خواتین ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 26ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) پہلی پاکستان خواتین ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 26 ستمبر سے لائسر سٹی باﺅلنگ کلب اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ ملک بھر سے 150 کھلاڑی سنگلز اور ڈبلز ایونٹس میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ جمعہ کو پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن (پی ٹی بی ایف) کے سیکرٹری اعجازالرحمان نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 30 ستمبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ملک بھر سے 150 کھلاڑی سنگلز اور ڈبلز ایونٹس میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے حال ہی میں وفاقی سطح کے ویمن ٹین پن باﺅلنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا جس کے کامیاب انعقاد کے بعد ہم نے قومی سطح کی چیمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا تاکہ خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جیتنے والی کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔








